راشد لطیف کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

صحافی برادری کیلئے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، مجلس عاملہ


ویب ڈیسک June 03, 2021
صحافی برادری کیلئے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، مجلس عاملہ۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: شہر قائد پریس کلب نے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف کے پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

کلب کی مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راشد لطیف کی جانب سے صحافیوں کے حوالے سے اختیار کیا جانے والا رویہ قابل مذمت ہے اور صحافیوں کے لیے نازیبا الفاظ کی ادائیگی پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مجلس عاملہ نے کہا کہ اگر راشد لطیف کو کسی بھی صحافی سے ذاتی عناد ہے تواتنی ہمت پیدا کریں کہ اس کا نام لیں اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

مجلس عاملہ نے مزیدکہا کہ پوری صحافی برادری کے لیے نازیبا الفاظ کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔