اسلام آباد میں گشت پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل، نامعلوم افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی


Staff Reporter June 04, 2021
جائے حادثہ پر موجود لاشوں کی تصاویر (فوٹو : ایکسپریس)

QUETTA: وفاقی دارالحکومت تھانہ شمس کالونی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہل کاروں کو شہید کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایگل اسکواڈ کے دونوں پولیس اہل کارموٹر سائیکل پر معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے روکنے پر ان پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پولیس ضیاء باجوہ نے دو پولیس اہل کاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہید پولیس اہل کاروں میں ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل بشیر شاہ اور اشتیاق شاہ ہیں۔

TWO POLICE MEN KILLED ISLAMABAD 2

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد وفاقی پولیس کے زونل اور سرکل افسران موقع پر پہنچے اور علاقہ کی فوری ناکہ بندی کروائی تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

TWO POLICE MEN KILLED ISLAMABAD 3

دونوں پولیس اہل کاروں کی میتیں پوسٹمارٹم کے لیے پمز کے مردہ خانہ پہنچادی گئی ہیں بعدازاں میتیں پولیس لائنز لائی جائیں گی جہاں پر نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میتیں ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

TWO POLICE MEN KILLED ISLAMABAD 4

واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی اسی صدر زون میں ناکہ پر تعینات پولیس اہل کاروں پر نامعلوم افراد نے خوف ناک فائرنگ کی تھی جس میں وفاقی پولیس کے تین اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔