بارشوں کی تیز ترین صورتحال کو جانچنے والا اسٹیشن نصب
اسٹیشن کے ذریعے بارش سے متعلق 10 منٹ کی فریکوینسی کا ڈیٹا ریکارڈ ہو سکے گا۔
QUETTA:
اولڈ ٹرمینل کے قریب واقع محکمہ موسمیات کی آبزرویٹری پر بارشوں کی تیزترین صورتحال کو جانچنے والا آٹومیٹک ویدر اسٹیشن (اے ڈبلیو ایس )نصب کردیا گیا۔
ڈیجیٹل خصوصیات کا حامل آٹومیٹک ویدر اسٹیشن اولڈ ایئرپورٹ ،پہلوان گوٹھ کی سابقہ رین آبرزویٹری پر نصب کیا گیا ہے،شہر میں تیز ترین اے ڈبلیو ایس کو جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر (جکس)کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاپان کے تعاون سے 45 آٹومیٹک ویدر اسٹیشن نصب کیے جائیں گے، کراچی کے بعد 17 اے ڈبلیو ایس دیہی سندھ کے اضلاع جبکہ 27 پنجاب کے مختلف شہروں میں نصب ہوں گے۔
کراچی کے بعد اگلااے ڈبلیو ایس لاہور جبکہ تیسرا اسلام آباد میں نصب کیاجائے گا،ان کا کہنا ہے کہ 45 اے ڈبلیو ایس پر 560 ملین روپے(56 کروڑ روپے )لاگت آئی ہے،خطیر رقم جاپان نے فراہم کی ہے،آٹومیٹک ویدر اسٹیشن ماضی میں نصب کیے جانے والی اینالاگ آبزرویٹری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سردار سرفراز کے مطابق سابقہ آبزرویٹریز کے ذریعے ایک گھنٹے اور3 گھنٹے پر مشتمل بارشوں کے ڈیٹا کا حصول ممکن تھا،تاہم آٹومیٹک ویدر اسٹیشن کے ذریعے 10 منٹ کی فریکوینسی کا ڈیٹا ریکارڈ ہوسکے گا،جو بعدازاں سرور پر منتقل ہوجائیگا، شہر میں نصب ہونے والے آٹومیٹک ویدر اسٹیشن کے بارے میں حتمی طورپر نہیں کہہ سکتے کہ یہ مون سون سے قبل فعال ہوگا یا رواں سال مون سون کی بارشوں کے بعد کام شروع کردے گا۔