چین نے دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تیاری شروع کردی
بحری بیڑے کی تکمیل سے نہ صرف دفاعی صلاحیت بلکہ خطے میں بھی ہماری طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوگا، چینی حکام
چین نے پہلے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تیاری کے 4 ماہ بعد ہی دوسرے بحری بیڑے کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے بحری بیڑے کی تیاری شمالی مشرقی شہر ڈالیان کے پورٹ پر جاری ہے جس کے مکمل ہونے میں تقریباً 6 سال کا عرصہ درکار ہے جبکہ دیگر 2 بیڑوں کی تیاری بھی جلد شروع کی جائے گی جن کے مکمل ہونے کے بعد نہ صرف چین کی دفاعی صلاحیت بلکہ خطے میں بھی ہماری طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ چین نے جدید دفاعی صلاحیتوں اور کمبیٹ نظام سے آراستہ اپنا پہلا بحری بیڑہ ''لیا اوننگ'' گزشتہ سال ستمبر میں تیار کیا تھا جس کے سمندر میں اتارے جانے کے بعد سے چین اور جاپان کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں اور جاپان ان جہازوں کی تیاری کو اپنے دفاع کے لئے خطرناک محسوس کر رہا ہے جس کا جاپانی حکام اور میڈیا کئی بار برملا اظہار بھی کرچکے ہیں۔