شہریوں سے 70 کروڑ سے زائد رقم جعلسازی سے بٹورنے والے گروہ گرفتار

ملزمان نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کیا تھا، پولیس


Staff Reporter June 04, 2021
ملزمان نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کیا تھا، پولیس۔ فوٹو : فائل

عوامی کالونی پولیس نے شہریوں سے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعد سہیل اور حماد شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کیا تھا۔

طارق روڈ پر ملزمان کار شوروم چلا رہے تھے جہاں ان کے پاس مختلف سرمایہ کاروں نے لگ بھگ 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بعد ملزمان اچانک شوروم بند کر کے غائب ہوگئے تھے ، عوامی کالونی پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔