ملک میں مزید 1 ہزار893 افراد کورونا وبا کا شکار 83 افراد جاں بحق
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے
ملک بھرمیں کورونا سے مزید 1 ہزار893 افراد وبا کا شکارہوئے جب کہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 893 کورونا کا شکار جب کہ 83 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 52 ہزار 859 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 105 ہوگئی جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 588 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3,431 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 856,005 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔