ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 ے یلئے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے 30 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
بنگلا دیش میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کالی آندھی کپتان ڈیرن سیمی کی قیادت میں اعزاز کا دفاع کرے گی، 30 رکنی اسکوارڈ میں دھواں دھار بلے باز کرس گیل کے علاوہ کیون پولارڈ، روی رام پال، ڈیرن سیمی، ، مارلن سیمئول ، ،دیوانے اسمتھ، چیڈوک والٹن، آندرے رسل، کیمرون روچ، راوی رامپال ، دنیش رامدین ، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر، ڈیلورن جونسن ، انڈریو فلیچر، ریاد ایمرٹس، فیڈل ایڈورڈ، شیلڈن کوٹرل اور دیگر شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز ایونٹ کا پہلا میچ بھارت کے خلاف 23 مارچ کو شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گا جبکہ 28 مارچ کو آسٹریلیا اور یکم اپریل کو پاکستان کے خلاف میچز ہوں گے، پہلے راؤنڈ کے تمام میچز شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔