پشاور میں غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز سے بلیک فنگس پھیلنے کا خدشہ

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا


ویب ڈیسک June 04, 2021
خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا

PANAMA CITY: خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ای این ٹی ڈاکٹر نے غیر معیاری آکسیجن سلنڈرز کے استعمال سے بلیک فنگس پھیلنے کے خدشے پر بورڈ آف گورنرز کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا کہ گزشتہ دو ماہ میں 12 مریضوں کی سائی نس سرجری کی گئی جن میں سے 2 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے دوران بلیک فنگس کا شکار ہوئے، صفائی نہ ہونے سے بلیک فنگس سلنڈرز کی تہہ میں پایا گیا۔

ای این ٹی ڈاکٹر نے زور دیا کہ سلنڈرز میں آکسیجن بھرنے کے دوران احتیاط برتی جائے، کورونا کی صورتحال میں بلیک فنگس کے مریض سامنے آرہے ہیں، اگر سلنڈرز کی صفائی بہتر طور پر نہ کی جائے تو بلیک فنگس کے سپورز (زردانے) ان کی تہہ میں بیٹھ جاتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ مریضوں کے لئے آکسیجن کا جو انتظام کیا جائے تو گیس پانی کے چیمبر سے گزارنے کے لئے بھی پانی کی صفائی ضروری ہے، کیونکہ اگر پانی کی صفائی نہ ہوتو سپورز بننے کا خدشہ ہوتا ہے، بروقت علاج نہ ہونے پر بلیک فنگس کے جسم میں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے، زرعی و نمی کے حامل علاقوں میں رہنے والے افراد کو بلیک فنگس کا شکار ہوئے کا زیادہ احتمال ہوتا ہے۔

ادھر سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو مریضوں کے زیراستعمال سلنڈرز کی صفائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صوبے میں بھارتی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، پانچ نمونے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے ہیں جن کے نتائج ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں