ٹائیگر شیروف اور دیشاپٹانی کو ’ہیروپنتی‘ کرنا بھاری پڑگیا
ممبئی پولیس نے ٹائیگر اور دیشا کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایف آئی درج کرلی ہے
بھارتی اداکار ٹائیگر شیروف اور اداکارہ دیشاپٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی اداکار ٹائیگرشیروف اور دیشاپٹانی کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی پولیس نے ایف آئی درج کرلی ہے، پولیس کے مطابق ٹائیگرشیروف اور دیشاپٹانی شام میں لاک ڈاؤن کے باوجود باندرا کے علاقے میں گھوم رہے تھے،جب پولیس نے روک کر ان سے وجہ پوچھی تو دونوں اداکار کوئی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے جس پر پولیس نے دونوں اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔
ممبئی پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مزاحیہ انداز میں لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے جب کہ باندرا میں 2 اداکاروں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنا بھاری پڑگیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لہذا تمام ممبئی کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری ہیروپنتی سے گریز کریں۔
دوسری جانب ممبئی پولیس کی پوسٹ پر ٹائیگر شیروف کی والدہ عائشہ شیروف نے کہا کہ ٹائیگر اور دیشا کچھ ضروری چیزیں لیکر گھر واپس آرہے تھے، وہ دونوں کہیں گھومنے نہیں گئے تھے لہذا ممبئی پولیس غلط خبریں نہ پھیلائے۔