ترک اداکارہ کو فوجی اہلکار کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ پر مقدمہ کا سامنا
الزامات ثابت ہونے پر اداکارہ کو 2 سال اور 4 ماہ سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
مشہور ترکش اداکارہ ازگی مولا کو سابق فوجی اہلکار کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ پر مقدمہ کا سامنا ہے۔
معروف ترکش اداکارہ ازگی مولا کو سابق فوجی اہلکار موسیٰ ارہان کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ پر مقدمہ کا سامنا ہے، اداکارہ کو عدالت میں دائر مقدمہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم الزامات ثابت ہونے پر اداکارہ کو 2 سال اور 4 ماہ سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جب کہ مقدمہ میں دیگر مزید 16 اداکاراؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق سابق فوجی اہلکار موسیٰ ارہان پر 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بنانے پر مقدمہ کا سامنا ہے، گزشتہ سال ایک لڑکی نے خودکشی کی تھی اور اپنے خط میں فوجی اہلکار موسیٰ ارہان پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ترکش اداکارہ ازگی مولا نے ٹوئٹ میں فوجی اہلکار کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کی تھی۔