وزیر اعلی عثمان بزدار کا لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

عثمان بزدار نے صفائی کے ناقص انتظامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا


ویب ڈیسک June 04, 2021
عثمان بزدار نے صفائی کے ناقص انتظامات پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔
انہوں نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور "خدمت آپ کی دہلیز پر" پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔


وزیراعلی عثمان بزدار اسٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے ۔ انہوں نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر ناراض ہوئے۔


وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کو بھی فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔


عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے، کاغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، شہر کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا، شہر میں صفائی کی صورتحال کے بارے میں کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں، اس لیے صفائی کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں