امریکی صدر نے اہلیہ کی 70 ویں سالگرہ انوکھے انداز میں منائی
جوبائیڈن اور جل بائیڈن کی شادی 1977 میں ہوئی تھی
امریکی صدر جوبائیڈن نے امور مملکت کو ایک طرف رکھتے ہوئے ہورے دن اپنی شریک حیات جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ انتہائی خوشگوار موڈ میں اور بڑے انوکھے انداز سے منائی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اہلیہ جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر پورا دن ایک ساتھ گزارا۔ سالگرہ کی خوشی منانے کے لیے جوبائیڈن نے اپنے آبائی ریاست ڈیلاویر کے ساحل ری ہو بوتھ کا انتخاب کیا۔ دونوں کی خوشی دیدنی تھی۔
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ نے ساحل کے نزدیک پارک میں بائیسکل ٹریل پر سائیکل بھی چلائی۔ پارک میں جوڑے کی آمد کے منتظر افراد نے ''ہیپی برتھ ڈے تو یو'' نغمہ گا کر خاتون اوّل کا استقبال کیا۔
ٹریل پر سائیکلنگ کی تصاویر سوشل میڈیا ہر وائرل ہوگئیں اور امریکی خاتون اوّل کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کا تانتا بندھ گیا۔ صارفین نے جوڑے کو سالگرہ کو پکنک کی طرح منانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا۔