صوبائی بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا ترجمان بلوچستان حکومت

بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، لیاقت شاہوانی


APP/ June 04, 2021
بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ عوام دوست اور غریب پرور ہوگا جس میں غریب اور متوسط طبقے کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے مطابق عام شہری کے لئے نظر آنے والے اقدامات کر رہی ہے۔ صحت ،تعلیم، روزگار اور پینے کے صاف پانی کے مختلف پروگراموں سے لاکھوں خاندان مستفید ہوں گے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ صوبے بھر میں مفاد عامہ کے منصوبے جاری ہیں، صوبائی حکومت مزدورں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے شروع دن سے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس ضمن میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے عوامی نمائندوںاور تمام محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے صوبے بھر میں قومی اور صوبائی دارالحکومت میں شاہراں کی کشادگی کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جن میں متعدد منصوبے پایہ تکمیل پہنچ چکے ہیں جب کہ باقی ماندہ منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں