
جناح ٹرمینل پر بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ رواں ماہ 62 غیرملکی مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
جمعے کی دوپہر عمان کے دارالحکومت مسقط سے آنے والی غیر ملکی پرواز وائے ڈبلیو 323 میں 4مسافروں میں ریپیڈ اینٹی جنٹ ٹیسٹ کے دوران کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔چاروں مسافروں کو قرنطینہ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔