بھارت نے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید ڈالی

ویکسین کی خریداری کیلئے 2 سو 6 ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی۔


ویب ڈیسک June 04, 2021
ویکسین کی خریداری کیلئے 2سو6ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی گئی۔ (فوٹو: فائل)

بھارت نے ڈبلیو ایچ او سے غیر تصدیق شدہ 30 کروڑ کورونا ویکسین خرید لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے کمپنی 'بائیلوجیکل ای' سے ویکسین خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے، کمپنی کو 30 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لیے 2سو6ملین ڈالرز کی رقم مختص کردی، ویکسین دو مراحل سے گزر چکی جس میں مثبت تنائج سامنے آئے۔

رپورٹس کے مطابق ویکسین کو تیسرے اور آخری مرحلے سے گزارنا ابھی باقی ہے اس کے بعد عالمی ادارہ صحت اس بےنام ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

بھارت کی مجموعی آبادی ایک ارب 40 کروڑ ہے جبکہ اب تک 22 کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوچکی۔ بھارت میں اب تک کورونا سے 3 لاکھ 41 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہوچکے جب کہ متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں