دو گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کی سی ٹی ڈی میں طلبی

دونوں رہنماؤں کو نوٹس دے دیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا دونوں ملزمان سے لاتعلقی کا اظہار


Staff Reporter June 04, 2021
کسی کے بھی نام لینے سے نوٹس جاری کردیا جاتا ہے تو ماضی میں وزیراعلیٰ کا بھی نام لیا گیا تھا وہ تو پیش نہیں ہوئے، فاروق ستار۔ فوٹو : فائل

WUHAN, CHINA: سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دو دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو آج طلب کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 28 مئی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان عمران اور نعیم کو گرفتار کیا گیا جو کہ حیدرآباد کے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن اور کئی اعلیٰ تنظیمی عہدوں پر بھی رہ چکے تھے۔

یہ ملزمان را سے تربیت یافتہ تھے، ملزمان نے را سے منسلک کرانے میں ڈاکٹر فاروق ستار کی معاونت کے بارے میں بتایا تھا، ان کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سی ٹی ڈی حکام نے ہفتہ کو سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کو طلب کرلیا۔ جمعہ کو پی آئی بی کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر طلبی کا نوٹس بھی وصول کرایا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے نوٹس وصول کرنے کے بعد دونوں ملزمان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دونوں افراد کو نہیں جانتے، کسی کے بھی نام لینے سے نوٹس جاری کردیا جاتا ہے تو ماضی میں وزیراعلیٰ کا بھی نام لیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ کو طلب کیا گیا، کیا انھیں نوٹس جاری کیا گیا، اگر وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جائے تو وہ بھی پیش ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے طلب کیا جانا اگر انتقامی کارروائی نہیں ہوگی تو وہ ضرور اپنے جوابات سے حکام کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دریں اثنا سی ٹی ڈی حکام نے گرفتار دہشت گردوں کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں ایم کیو ایم کے سابق رہنما انیس ایڈوکیٹ کو بھی آج طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں