آرمی کے تیراک نے نہر میں گرنے والے 8 بچوں کو بچالیا

بچے رکشہ میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ رکشے کا ٹائر پھسلا اور وہ ڈیم میں جاگرا


ویب ڈیسک June 04, 2021
بچے رکشہ میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ رکشے کا ٹائر پھسلا اور وہ ڈیم میں جاگرا . فوٹو : فائل

پاکستان آرمی ٹیم کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے گوجرخان نڑالی ڈیم میں ڈوبنے والے 8 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ فریال گاوٴں کے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گاوٴں میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا ٹائر پھسلا اور ڈیم میں جاگرا، ایک بچہ رکشے سے باہر پھسل کر شدید زخمی ہوا جب کہ باقی 8 بچے رکشے سمیت ڈیم میں جاگرے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کے شور کرنے پر پاکستان آرمی ٹیم کے ماہر تیراک ملک یاسین اعوان جو پاس سے گْزر رہا تھا بھاگ کر پہنچا اور ڈیم میں کود کر تمام پانچ بچوں اور 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا، ملک یاسین کے اس کارنامے پربچوں کے والدین نے اظہار تشکر کیا جب کہ اہلیان علاقہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں