انڈونیشیا میں سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہزاروں افراد بے گھر

سیلاب کے باعث 100 سے زائد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے


AFP January 18, 2014
سیلاب کے باعث 100 سے زائد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ فوٹو:فائل

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ اب تک 4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جکارتہ کے نواحی علاقوں میں سیلاب سے 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر سیلاب کے دوران کرنٹ لگنے اور ڈوب کر مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ترجمان کے مطابق سیلاب سے جکارتہ کی 40 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی، 100 سے زائد گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے، 4 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے جبکہ کئی مکانات کی دیواریں بھی سیلاب میں بہہ گئیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے باعث نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر اداروں کو ہنگامی بنیاد پر متاثرین کی بحالی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں