سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے فردوس عاشق

پرچی شہزادے کوقائم علی شاہ اور مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں کے متعلق سوچناچاہیے، معاون خصوصی


ویب ڈیسک June 05, 2021
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں،فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں بے شمار منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں، جن سے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑتی اپوزیشن حقیقی عوامی خدمت اور ملکی تعمیر و ترقی سے نجانے کیوں خائف ہے۔ پرچی شہزادے کو عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار پر تنقید سے پہلے قائم علی شاہ اور اب مراد علی شاہ کی شکل میں سندھ کے عوام کو دی گئی سوغاتوں بارے سوچنا چاہیے، دہائیوں سے سندھ کے عوام پر مسلط پیپلزپارٹی ذاتی حملوں کی بجائےعوامی خدمت پر توجہ دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں