راولپنڈی میں آکسیجن بھرنے کے دوران سلنڈر پھٹ گیا 2 افراد جاں بحق
گیس اخراج کے باعث سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹا

روات انڈسٹریل ایریا میں گیس سلنڈر میں آکسیجن بھرنے کے دوران سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، حادثہ میں 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا کہ گیس اخراج کے باعث ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد مکمل جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں 32 سالہ سرفراز اور 32 سالہ مکرم شامل ہیں، لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے۔