پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا گیا

کمرشل کورٹ مصالحتی مرکز (اے ڈی آر سنٹر) میں قائم کی گئی ہے


ویب ڈیسک June 05, 2021
کمرشل کورٹ مصالحتی مرکز (اے ڈی آر سنٹر) میں قائم کی گئی ہے

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پنجاب کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس جواد حسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمرشل کورٹ مصالحتی مرکز (اے ڈی آر سنٹر) میں قائم کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل معاملات کے جلد فیصلے ملکی ترقی کےلئے بہت ضروری ہیں، پنجاب میں پہلی کمرشل کورٹ کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔