فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف درخواست دائر
حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پاکستانی شہری زخمی ہوسکتا تھا، درخواست کا متن
لاہور:
فائرنگ کی ویڈیواپ لوڈ کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف مقدمے کی درخواست کی گئی ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پرلاہور کے تھانہ انار کلی میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کی فائرنگ سے خوف واہرس پھیلا تھا، اس کے علاوہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرنے کی وجہ سے پاکستانی شہری زخمی ہوسکتا تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج سے دو سال قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہوائی فائرنگ کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ تاہم حالیہ کیس میں ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ایڈوکیٹ چوہدری آصف کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار کے خلاف درخواست 2019 کی ویڈیو پر دائر کی گئی ہے یا حریم شاہ کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کوئی نئی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی ہے۔