وزیراعظم کی سرکاری تقاریب میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت

تمام وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔


ویب ڈیسک June 05, 2021
تمام وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سرکاری تقاریب میں قومی زبان اردو کے استعمال کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے تمام وفاقی سیکریٹریز اور صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری تقاریب میں اردو زبان استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کے لیے منعقدہ تقاریب میں قومی زبان اردو میں مرتب کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں