منفرد ریستوراں جہاں قیمت منٹوں کے حساب سے ادا کی جاتی ہے
یہ ریستوراں نومبر 2013ء میں ماسکو کے کاروباری شخص Ivan Mitin نے کھولا تھا
کیا آپ کو کبھی کسی ایسے ریستوراں میں جانے کا اتفاق ہوا ہے جہاں کھانا مفت ملتا ہو؟ قوی امکان ہے کہ آپ کا جواب نفی میں ہوگا کیوں کہ اس کے لیے آپ کو لندن جانا ہوگا۔
جی ہاں! کچھ عرصہ قبل لندن میں ایسا ریستوراں کھولا گیا ہے جہاں آنے والے کھانے سے مفت میں لطف اندوز ہوتے ہیں مگر انھیں وہاں گزارے جانے والے وقت کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے! Ziferblat نامی یہ ریسٹورنٹ دراصل روسی ریستوراں کی چین کا حصہ ہے جہاں جانے والے کھانے کے بجائے منٹ کے حساب سے وقت کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ یہ ریستوراں 388 اولڈ اسٹریٹ پر شورڈچ ٹاؤن ہال کے قریب ہی واقع ہے۔
یہ ریستوراں نومبر 2013ء میں ماسکو کے کاروباری شخص Ivan Mitin نے کھولا تھا، جو وقت کی قیمت کے تصور کو برطانیہ میں متعارف کروانا چاہتے تھے۔ اس بارے میں آئیوان کہتے ہیں،'' ابتدائی چند دنوں تک ہمیں ٰخاصی مشکلات پیش آئیں مگر اب لوگ وقت کی قیمت کے تصور کو پسند کرنے لگے ہیں۔'' کاروباری پہلو سے یہ ریسٹورنٹ Ziferblat کی فرنچائز ہے اور اس کی ہر شاخ کو ایک متعین رقم ہیڈ کوارٹر کو ادا کرنی ہوتی ہے۔
ریستوراں میں قدم رکھنے والے فی منٹ تین پینی کے حساب سے ادائیگی کرتے ہیں، اور اس کی زیادہ سے زیادہ حد نو پاؤنڈز تک ہوتی ہے۔ ریستوراں زیادہ وسیع نہیں ہے۔ یہ ہال نما کمرے اور ایک کچن پر مشتمل ہے جس میں کھانوں کے ساتھ ساتھ چائے اور کافی بھی بنائی جاتی ہے۔
لوگ اگر چاہیں تو اپنا کھانا لاکر بھی یہاں کھا سکتے ہیں لیکن یہاں شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے۔ آئیوان کہتے ہیں کہ پہلے ہم اپنے دوستوں کو یہاں بلاتے ہیں اور پھر اُن کے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں۔ آئیوان کا کہنا ہے کہ بہت جلد برطانیہ میں ادائیگی کا یہ تصور عام ہوجائے گا۔ امید ہے کہ ہمارے بعد اور لوگ بھی اس ریستوراں کی شاخ کو کھولنے میں دل چسپی لیں گے۔