کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہر ہفتے نئے ریکارڈ کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹ تمام سابقہ ریکارڈ توڑ تے ہوئے پہلی مرتبہ 26 ہزار900 پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے ایک ہفتے میں مارکیٹ سرمایہ ایک کھرب 5 ارب بڑھ گیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

نئے عیسوی سال کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ ہر ہفتے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے اورگزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 26900 پوائنٹ کی سطح عبور کرگئی۔

کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی وجہ سے ایک ہفتہ میں مارکیٹ کا سرمایہ 1کھرب 5 ارب روپے بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مجموعی سرمایہ ایک بار پھر65کھرب روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا تاہم ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے سے11ارب روپے کے درمیان محدود رہا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ڈسکائونٹ ریٹ مستحکم رہنے، تھری جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی کی نیلامی اور جی ایس پی پلس کے بعد معاشی اشاریو ں میں بہتری آنے کی توقعات کے سبب ملکی اور بیرونی سرمایہ کار تقریبا پورے ہفتے سرگرم دکھائی دیے۔ گزشتہ ہفتے ایک روزہ قومی تعطیل کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میںپانچ روز کے بجائے 4دن کاروبار ہوا جس میں سے1دن مارکیٹ شدید اتار چڑھائو کے بعد مندی کی زد میں رہی تاہم تین دن مارکیٹ میں تیزی کار جحان غالب رہا۔




توانائی، سیمنٹ، بینکنگ، انشورنس اور ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر کم قیمت حصص کی خریداری کے نتیجے میں مارکیٹ کی مجموعی پوزیشن مثبت رہی جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 425.53 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 26488.32 پوائنٹس سے بڑھ کر26913.85پوائنٹس ہو گیا۔ اسی طرح 199.38 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 19498.24پوائنٹس سے بڑھ کر 19697.62 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 19797.91 پوائنٹس سے بڑھ کر 20007.45پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ ہفتے کاروباری لین دین کم سے کم 19 کروڑ 32 لاکھ شیئرز اور زیادہ سے زیادہ 33 کروڑ 61 لاکھ شیئرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کا رجحان بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے میں1کھرب 5ارب 8کروڑ سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 64 کھرب21ارب 76 کروڑ60لاکھ 78 ہزار835روپے سے بڑھ کر 65 کھرب 26ارب 84 کروڑ80لاکھ 97 ہزار 371 روپے ہو گیا۔

گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1640 کمپنیوں کا کاروبار وہوا جس میں سے 891 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 685 میں کمی اور 64کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیق کمپنی، لوٹے کیمیکل، کے ای ایس سی، ازگارڈ نائن، جے ایس انویسٹمنٹ، فوجی سیمنٹ، ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، نیشنل بینک، لافریج پاک لمیٹڈ، دیوان سیمنٹ، نشاط چونیاں، پی ائی اے، دیوان موٹرز، سمٹ بینک، بینک الفلاح، آدم جی انشورنس، میپل لیف سیمنٹ، ٹیلی کارڈ لمیٹڈ، ڈیسکون لمیٹڈ، اورورلڈ ٹیلی کام سرفہرست رہے۔
Load Next Story