’’را‘‘ سے تعلق کا الزام فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ سی ٹی ڈی میں پیش

فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو گرفتار دو دہشت گردوں سے تفتیش کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا


Staff Reporter June 05, 2021
فاروق ستار اور انیس ایڈووکیٹ کو گرفتار دو دہشت گردوں سے تفتیش کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا . فوٹو : فائل

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار اور پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ سی ٹی ڈی سول لائنز کراچی میں پیش ہوئے دونوں رہنماؤں کو گرفتار دو دہشت گردوں سے تفتیش کے معاملے پر طلب کیا گیا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے 28 مئی کو کینٹ اسٹیشن کے قریب سے 2 ملزمان عمران اور نعیم کو گرفتار کیا تھا، ملزمان حیدرآباد کے ایم کیو ایم کے سینئر کارکن رہ چکے ہیں، ملزمان نے را سے منسلک کرانے میں ڈاکٹر فاروق ستار کی معاونت کے بارے میں بتایا تھا۔

سی ٹی ڈی سول لائنز میں پیش ہونے کے بعد فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے بڑے اعتماد کے ساتھ ہونے والی تحقیقات پر واضح جواب دیا ہے جو ملزمان گرفتار ہوئے انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ وابستگی ظاہر کی ملزمان کی جانب سے میرا حوالہ دیا گیا، میں ان سب حوالوں کی تردید کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہ ہے نہ تھا اگر میں اس کی تفصیل میں جاؤں گا تو تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں ہم ایک پارٹی سے 30 سے 35 سالوں سے وابستہ رہے وہاں کسی کا آنا جانا ہوا ہو یا کسی نے تصاویر کھچوائی، اس سے اگر جوڑا گیا تو یہ مناسب نہیں۔

پی ایس پی رہنما انیس ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایک نارمل سی قانونی کارروائی اور تفتیش ہے، اگر کوئی چیز سامنے آئی ہے تو تفتیش ہونی چاہیے ذمہ داروں کے سامنے اپنا مدعا رکھ دیا ہے اور ذمہ دار افسر کے سامنے وضاحت کردی ہے، اگر کسی غلط حرکات میں ملوث ہوتا تو پاکستان واپس نہیں آتا، 18 سال تک بیرون ملک رہنے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ سینے سے لگایا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں