سونے کے نرخ میں کمی

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800 روپے ہوگٸی


Staff Reporter June 05, 2021
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800 روپے ہوگٸی . فوٹو : فائل

بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1891ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350روپے اور 300روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95850روپے ہوگٸی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1286روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں