وینس فلم فیسٹیول میں جنوبی کوریا کی فلم ’’پییاٹا‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا

وینس فلم فیسٹول میں اٹھارہ فلمیں پیش کی گئیں جن میں جنوبی کوریا کی فلم ’’پییاٹا ’’ کو ججز نےسب سےزیادہ پسند کیا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اسرائیل کی فلم ’’فل دی وائڈ‘‘ کی ہاداس یارن کو دیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز

گیارہ روزہ وینس فلم فیسٹول میں اٹھارہ فلمیں پیش کی گئیں جن میں جنوبی کوریا کی فلم ''پییاٹا '' کو ججز نے سب سے زیادہ پسند کیا۔


وینس فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں بہترین اداکاروں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بہترین اداکاری کا ایوارڈ فلم '' دی ماسٹر'' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فلپ سیمور ہافمین اور جوکن فینکس کو دیا گیا۔ جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اسرائیل کی فلم ''فل دی وائڈ'' کی ہاداس یارن کو دیا گیا۔
Load Next Story