عالمی سطح پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے وزیر مملکت اطلاعات
حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کررہی ہے، فرخ حبیب
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔
فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا عوام میں جھوٹ پھیلانا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان اپنی ضرورت کا گھی اور خوردنی تیل بیرون ملک سے درآمد کرتا ہے، کورونا کی وجہ سے دنیا میں گھی کی پیدوار کم ہوئی ہیں، عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمت میں 124 فیصد اضافہ ہوا، عالمی سطح پر چینی کی قیمت میں بھی 47 فیصد اضافہ ہوا۔
(ن) لیگ پر تنقید کرتے ہوئے فرض حبیب نے کہا کہ 2013 سے 2018 تک حکومت کرنے والے ملک پر ظلم کرکے گئے، بجلی کے 33 فیصد سے زائد مہنگے پراجیکٹ لگائے گئے ہیں، بجلی کے منصوبے گلے میں پھنسی ایسی ہڈی ہے جس کو نہ نگل سکتے ہیں نہ ہی پھینک سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے اقرار جرم کرلیا ہے، حکومت کو بجلی کی مد میں 1455ارب روپے ادا کرنے ہیں ،ہم نے 50 آئی پی پیز کے ساتھ دوبارہ معاہدے کئے ، اس طرح ہم نے قوم کے 770ارب روپے بچائے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، وہ اپنی کرپشن اور چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے بیان بازی کرتے ہیں، پرچی چیئرمین کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، گراں فروشی کے خلاف سندھ حکومت کو بھی کارروائی کرنی چاہیے،
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کےلیے اقدامات کررہی ہے، ہم عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی جارہی ہے، ہماری حکومت تباہ حال معیشت ٹھیک کررہی ہے، حکومتی اقدامات کے باعث ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔