پولیس اور رینجرز نے چھاپوں میں133ملزم پکڑ لیےکیماڑی سے منشیات فروش گرفتار

پولیس نے کارروائیوں میں2بھتہ خور، 3 ڈکیت،کیماڑی سے بدنام منشیات فروش گرفتاراوراسٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان دھرلیے


Staff Reporter January 19, 2014
رینجرزنے ٹارگٹ کارروائیوں میں مقابلے کے بعدزخمی 2بھتہ خوروں سمیت29ملزمان حراست میں لیکر اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی فوٹو: اے پی پی/فائل

پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران133 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن پولیس نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد منشیات فروش پرویز عرف پرویزا کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں مطلوب تھا ، شیرشاہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران2 ملزمان ساجد علی ولد عبدالسلیم اور عقیل ولد شکیل کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے،سپر ہائی وے پر معمار موڑ کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ شخص کو روکا تو ملزم نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم نے ہتھیار ڈل دیے، پولیس کے مطابق ملزم عطا اللہ محسود ولد غلام نبی محسود سبزی منڈی کے قریب اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔



علاوہ ازیں سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق سندھ پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 99 چھاپے مارے اور 3 پولیس مقابلوں کے بعد 100 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں 22 مفرور بھی شامل ہیں جبکہ 17 ملزمان کو اسلحہ آرڈیننس اور 23 ملزمان کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا،ملزمان میں 3 ڈکیت و رہزن ، 2 بھتہ خور جبکہ قتل کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان بھی شامل ہیں،ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 18 ہتھیار اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین کے مطابق علی محمد بروہی گوٹھ ، سارا گوٹھ گلشن اقبال ، گلشن حدید ، نیتال کالونی ، مشکی پاڑہ ، گلشن غازی ، فرید کالونی ، بغدادی ، چاکیواڑہ ، جوبلی کوہ نور مارکیٹ اور پی آئی بی کالونی میں چھاپے مارے گئے جبکہ عثمان آباد میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ سے 2 بھتہ خور زخمی ہوگئے جنھیں زخمی حالت میں پکڑلیا گیا مجموعی طور پر کارروائیوں میں29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں