سندھ کے سرکاری ملازمین کو 3 دن میں ویکسی نیشن کرانے کی حتمی وارننگ

صوبے کے 4 لاکھ ملازمین وافسران میں سے تاحال نصف نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی، ذرائع سندھ حکومت


ویب ڈیسک June 06, 2021
کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی، ذرائع سندھ حکومت۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو 3 دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکموں کے ملازمین کو تین دن میں ویکسنیشن کرانے کی حتمی وارننگ دے دی گئی ہے، اور تمام محکموں کے ملازمین کو کورونا ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکموں نے ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں، جن کے تحت کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند کردی جائیں گی۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے 4 لاکھ ملازمین وافسران میں سے تاحال نصف نے بھی ویکسینیشن نہیں کروائی، سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کے 30 فیصد سے زائد ملازمین نے کورونا ویکسین نہیں کروائی، سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے 30 ہزارسے زائد ملازمین کو کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز نہیں لگا، جب کہ محکمہ تعلیم کے ہزاروں تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی تاحال کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ جمع نہیں کروایا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں