سندھ کے عوام کے لیے پیسے خرچ کریں گے سندھ حکومت کے لئے نہیں اسد عمر

عمران خان پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی

سندھ کی حکومت اور سندھ کے عوام میں فرق ہے، اسد عمر فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصونہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے لیے پیسے خرچ کرے گی سندھ حکومت کے لئے نہیں۔


کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتےہیں ، سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیاجارہا، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق نے ریکارڈ فنڈز فراہم کیے ہیں، سندھ کی حکومت اور سندھ کے عوام میں فرق ہے، وفاقی حکومت سندھ کے عوام کے لیے پیسے خرچ کرے گی،سندھ حکومت کے لئے نہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سابق حکومت نے ملتان سکھر موٹروے پر کام شروع کیا اور مکمل ہم نے کیا، سندھ حکومت نے موٹرویز بنانے کے لئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، وفاق نےسندھ میں موٹرویز کے لئے 300 ارب روپےجاری کیے، کئی سال سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے کےفور منصوبہ التوا کا شکار تھا، ہم نے کےفور منصوبے کے لئے فنڈزمختص کیے۔
Load Next Story