حکومت کا کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں اسٹاک مارکیٹ میں شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس ریٹ میں 3 فیصد کمی اور شئیرز کے منافع پر کپیٹل گین ٹیکس 15 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں ٹریڈنگ پر بھی سہولت دیئے جانے کا امکان ہے جب کہ فیوچر کموڈیٹی کانٹریکٹ کو بھی ود ہولڈنگ ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی تجویز زیرغور ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کلیئرنگ ایجنٹ کا کردار ختم، درآمد کنندگان کی سہولت کے لیے نیا نظام نافذ
ذرائع کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج میں الیکٹرونک وئیر ہاؤسنگ کی رسید پر بھی ٹریڈنگ کی اجازت دینے کا امکان ہے۔