ریاست میں ریاست بنانیوالوں سے مذاکرات قبول نہیںثروت اعجاز

سانحہ نشترپارک کے ملزمان کی عدم گرفتاری سے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے


Staff Reporter January 19, 2014
کراچی سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے پیچھے کالعدم تنظیموں کا ہاتھ ہے،ثروت اعجازقادری۔ فوٹو : آن لائن

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ریاست میں ریاست بنانے والوں سے مذاکرات کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

کراچی سمیت ملک بھرمیں دہشت گردی کے پیچھے کالعدم تنظیموں کا ہاتھ ہے، حکومت دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقررکرنے کے بجائے انھیں قانون کے دائرے میں لائے، دہشت گرد اپنے اوچھے ہتھکنڈوں اور قتل و غارت گری کے ذریعے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان میں قانون نہیں، دہشت گردی کے باوجود حکومت ہم سے مذاکرات کررہی ہے، سانحہ نشترپارک کے ملزمان کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے، سانحہ نشترپارک کے دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، سانحہ نشتر پارک کے تانے بانے شہری و قبائلی نام نہاد طالبان سے ملتے ہیں، وہ سانحہ نشترپارک عید میلاد النبیؐ میں شہید ہونے والے مرکزی رہنما محمد اکرم قادری کے عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔



اس موقع پر محمد شاہد غوری، عبداللہ اکرم قادری، اراکین مرکزی رابطہ کمیٹی محمد مبین قادری،طیب حسین قادری ودیگر بھی موجود تھے، ثروت اعجاز نے کہا کہ شہید اکرم قادری کی دین کیلیے گرانقدر قربانیاں ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہمارا جینا مرنا دین حق کی سربلندی اورملکی سلامتی کیلیے ہے، جو لوگ آج پاکستان کی تاریخ کومسخ کرکے اسے سیکولر قراردینے کی کوشش کررہے ہیں وہ یہود وہنود کے ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان سنی تحریک وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ نشترپارک کے اصل کرداروں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے، جسٹس رحمت حسین جعفری کی سربراہی میں سانحہ نشترپارک کی تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے، سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشتر پارک کی ازسرنو تحقیقات کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں