بلدیاتی نظام آرڈیننس پاکستان تحریک انصاف کی 13 ستمبر کو ہڑتال کی ہمایت کا اعلان

خود پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کو بھی اس آرڈیننس پر شبہات ہیں

پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ آرڈیننس صرف ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لئے نافذ کیا گیا ہے اورہماری جماعت اس آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے بھی سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کی مزمت کرتے ہوئے 13 ستمبر کو قوم پرست جماعتوں کی ہڑتال کی ہمایت کا اعلان کر دیا ہے۔



پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آرڈیننس صرف ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لئے نافذ کیا گیا ہے اورہماری جماعت اس آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ہوتے ہوئے صدر کو بلدیاتی نظام کی بحالی کے لئے آرڈیننس جاری کرنے کی ضرورت اس لئے پڑی کیونکہ انہیں اس معاملے پراتحادی جماعتوں کی حمایت حاصل نہیں تھی۔


انہھوں نے مزید کہا کہ خود پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان کو بھی اس آرڈیننس پر شبہات ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story