کوہستان میں مسافرگاڑی دریائے سندھ میں گرگئی 17 افراد لاپتہ

ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 17 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ریسکیو ذرائع

گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، جس میں 17 افراد لاپتہ ہوگئے، جب کہ ایک خاتون کی لاش مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہستان میں اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی (ہائی ایس) دریائے سندھ میں گرگئی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 17 افراد لاپتہ ہیں۔


ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاس کے علاقے تھل پین سے آ رہی تھی کہ پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اور حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

 
Load Next Story