کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی اولین ترجیح ہے وزیراعظم

بینکوں کی جانب سے عوام کوگھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے، وزیراعظم


ویب ڈیسک June 07, 2021
موبائل یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سےقرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواستوں کی وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کوذاتی چھت کی فراہمی میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بینکوں کی جانب سے عوام کوگھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے۔

موبائل یونٹ نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سے قرضوں کے حصول میں سہولت فراہم کرے گا۔ موبائل یونٹ پرائم منسٹرہاؤسنگ سکیم کے تحت قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔ ابتدائی طور پر موبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اور گرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |