دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک June 07, 2021
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار ان دنوں سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگیں۔

گزشتہ روز دلیپ کمار کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

اس متعلق ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ سائرہ بانونے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمارصاحب کی طبیعت بہترہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے انہیں 2 سے 3 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ سائرہ بانو نے دعاؤں کے لیے سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1401533990905868289

واضح رہے کہ 98 سالہ اداکارکو گزشتہ ماہ بھی معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں دودن بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں