
مریم نامی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ تیزاب کے باعث مریم کا چہرہ جھلس گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تیزاب گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ احمد نامی شخص نے اس پر تیزاب پھینکا، ملزم احمد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس نے صبح مجھے موٹرسائیکل پر ساتھ چلنے کو کہا، اور شادی سے انکار پر اسٹیل کے جگ سے تیزاب میرے اوپر پھینک دیا۔
سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی اور فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کےخلاف کارروائی کا حکم دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔