جنوبی پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی 16 افراد جاں بحق

بھورے والا میں پی آئی لنک کنال میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سےملتان روڈ پانی میں ڈوب گئی


ویب ڈیسک September 09, 2012
فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش سے دو مکانوں کی چھتيں گرنے سے چار افراد جاںبحق اور درجن سے زیادہ ذخمی ہوگئے۔ فوٹو: آئی این پی

طوفانی بارشوں نے پورے ملک سمیت جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی، جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں چھتیں گرنےاورکرنٹ لگنےسے16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاھور کے علاقے گوال منڈی میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاںبحق ہو گئے، عارف والا میں کئی کچے مکانات گر گئے اور بازاروں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔

فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موسلادھار بارش سے دو مکان کی چھتيں گرنے سے چار افراد جاںبحق اور درجن سے زیادہ ذخمی ہوگئے۔

بھورے والا میں پی آئی لنک کنال میں 10 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سےملتان روڈ پانی میں ڈوب گئی اورپانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا۔

ملتان میں حضوری باغ میں دو افراد کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گئے، فاضل پور اور مرگئی میں چھتیں گرنے سے خاتون جاں بحق اور پانچ افراد ذخمی ہو گئے۔

بھاول پور میں سکھاں روڈ اور ڈیرہ غازی خان میں بلاک 46 میں چھتیں گرنے سے آٹھ افراد ذخمی ہو گئے۔

بستی جیون شاہ میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاںبحق جبکہ اس کی بیٹی ذخمی ہو گئی، صادق آباد میں مکان کی چھت دیکھنے اوپر جانے والا نوجوان چھت کے ساتھ ہی نیچے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

لودھراں میں بم نوالاں نہر میں شگاف پڑ گیا جس سے چھ دیہات پانی میں ڈوب گئے جبکہ ملتان، بھاولپور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ اور ہارون آباد میں مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ملتان میں میاں چنوں میں کرنٹ لگنے سے خاتون سمیت تین افرد جاں بحق ہوگئے۔ مظفرگڑھ میں دو کمسن بچے، جبکہ فاضل پور میں ایک بچہ چھت گرنے سے دم توڑ گیا۔

لودھراں میں چھت گرنے سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

وہاڑی میں تین نہروں ميں شگاف پڑنے سے درجنوں کچے مکانات گرگئے، اورسیکڑوں ایکڑاراضی زیرآب آگئی۔

ادھر ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ ميں باڑے کی چھت گرنے سے تیس بھیڑیں ہلاک ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں