بھارت میں کورونا سے شیرنی ہلاک 2 کی حالت نازک

5 شیروں اور 3 شیرنیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی


ویب ڈیسک June 07, 2021
دو مزید شیرنیوں کی حالت نازک بہے، چڑیا گھر حکام (فوٹو: فائل)

بھارت کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دوران علاج ہلاک ہوگئی جب کہ دو شیرنیوں کی حالت بھی نازک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چینائی کے ایک چڑیا گھر میں 8 شیروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 شیرنیاں بھی شامل ہیں۔

چڑیا گھر حکام کا کہنا ہے کہ 9 سالہ نیلا نامی شیرنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد مرنے سے ایک دن قبل اس میں شدید علامتیں ظاہر ہونے پر علاج شروع کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

چڑیا گھر کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ 23 اور 19 سالہ دو شیرنیوں کی حالت نازک ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مثبت کورونا ٹیسٹ کے حامل شیروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بھارت میں شیروں سمیت کئی جانوروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے تاہم کورونا سے کسی جانور کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔ مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کے باعث بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ جب کہ ہلاکتیں 3 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں