پی ایس ایل 6 کے لیے مزید 4 کھلاڑیوں کو یو اے ای کا ویزہ جاری کردیا گیا

تاخیر سے پہنچنے والے کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ کی مدت پوری ہونے پر اپنےاسکواڈز کو جوائن کر سکیں گے


ویب ڈیسک June 07, 2021
پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے لیے مزید 4 کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات کا ویزہ جاری کردیا گیا۔

جن کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کیا گیا ہے ان میں عمر امین، حماد اعظم، خالد عثمان اور آصف آفریدی کے نام شامل ہیں، جنہیں پہلی دستیاب فلائیٹ سے ابوظہبی پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں، اب صرف ایک کھلاڑی عمران رندھاوا کا ویزہ تاحال جاری نہیں ہوا، ویزہ موصول ہوتے ہیں ان کی فوری ابوظہبی روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور اور کراچی سے جانے والی دو چارٹرڈ پروازوں میں کرکٹرز، معاون اسٹاف ارکان اور پی سی بی آفیشلز کی بڑی تعداد ابوظہبی پہنچ گئی، تاہم 25افراد ویزا مسائل کی وجہ سے روانہ نہیں ہوسکے تھے، اوران کی ٹکڑوں میں روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاخیر سے پہنچنے والے کھلاڑی اور آفیشلز قرنطینہ ک مدت پوری ہونے پر اپنےاسکواڈز کو جوائن کر سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |