رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے گین ٹیکس کا دورانیہ اور ایڈوانس ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کردیا

ایڈوانس ٹیکس 0.25 فیصد کیا جائے، گین ٹیکس کا دورانیہ چار سال سے کم کرکے تین فیصد کیا جائے، تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال


Irshad Ansari June 07, 2021
ایڈوانس ٹیکس 0.25 فیصد کیا جائے، گین ٹیکس کا دورانیہ چار سال سے کم کرکے تین فیصد کیا جائے، تجاویز وزارت خزانہ کو ارسال (فوٹو : فائل)

LONDON: رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس 1 فیصد سے کم کر کے 0.25 فیصد کرنے، گین ٹیکس کے لیے ودہولڈنگ پیریڈ چار سال سے کم کرکے تین فیصد کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کردیے۔

اس حوالے سے رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما احسن ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوادی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ریرا قانون نافذ کیا جائے، پراپرٹی پر عائد کیپٹل گین ٹیکس کا پیریڈ چار سال سے کم کرکے تین سال کیا جائے، پراپرٹی کی خریداری پر عائد ایڈوانس ٹیکس ایک فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جائے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے تجاویز بجٹ میں شامل کرنے سے اربوں روپے کا اضافی ٹیکس ریونیو جمع ہوگا، کوویڈ وبا کے باعث نئے ٹیکسز عائد نہ کیے جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے رئیل اسٹیٹ سے متعلقہ تجاویز وزارت خزانہ کو بجھوا د ی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ریئل اسٹیٹ کا کام کرنے والے ڈیلرز کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹسز کا سلسلہ بند کیا جائے، ڈیلرز کو خرید و فروخت پر 2 فیصد کمیشن حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

مطالبات میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ڈی سی ریٹ موجودہ سطح پر برقرار رکھے جائیں، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے، فائلرز کے لیے ایڈوانس اِنکم ٹیکس 1 فیصد سے کم کر کے صفر اعشاریہ 25 فیصد کیا جائے، نان فائلرز کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کی سطح پر قائم رکھی جائے، غیرمنقولہ جائیداد پر عائد کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کی جائے اور کیپٹل گین ٹیکس کے لیے 4 سال کی شرط کو ختم کر دیا جائے۔

اسی طرح رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئے بجٹ میں ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے اور پراپرٹی ٹرانسفر پر تمام اقسام کی فیسز میں 50 فیصد کمی کی جائے، وزیر اعظم کے تعمیراتی شعبے کے لیے پیکیج میں ایک سال کی توسیع کی جائے، تعمیراتی شعبے کے لیے دی گئی اسکیم کی مدت 30 جون 2022ء تک بڑھائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |