ریفریجریٹرز ڈیپ فریزرز اور چمڑے کی مصنوعات پر ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت
تمام اقسام کے الیکٹرک ٹرانسفارمرز کی برآمد پر بھی 2.76 فیصد ڈیوٹی ڈراء بیک دی جائے گی
وفاقی حکومت نے ریفریجریٹرز، ڈیپ فریزرز، واٹر ڈسپنسرز، بریف کیس، سوٹ کیس، وینٹی کیس، والٹ، پرس سمیت چمڑے کے تیار کردہ دیگر اقسام کی مصنوعات کی برآمد پر 2.76 فیصد سے 11.94 فیصد تک ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت فراہم کردی۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اشیاء کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، برآمد کنندگان کو ڈیوٹی ڈراء بیک کی فراہمی کا اطلاق یکم جون 2021 سے کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے متعدد نوٹی فکیشنز جاری کردیئے گئے جن کے مطابق چمڑے کے بنے ہوئے ٹرنک، سوٹ کیس، بریف کیس، وینٹی کیس، اسپورٹس بیگ، اسکول بیگ، کیمرا کیس،عینک کورز، دوربین کور کیس، میوزیکل آلات کے کورز، گن کیس، ہولسٹر، ٹریولنگ بیگ، روکساک، ہینڈ بیگ، والٹ، پرس،میپ کیس، اسپورٹس بیگ اور تمام اقسام کے دستانوں کی برآمد پر 3.24 فیصد کے حساب سے ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دی جائے گی۔
دوسرے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اقسام کے الیکٹرک ٹرانسفارمرز کی برآمد پر 2.76 فیصد ڈیوٹی ڈراء بیک دی جائے گی۔ تیسرے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ واٹر ڈسپنسرز کی برآمد پر 11.94 فیصد ، ریفریجریٹرز کی برآمد پر4.39 فیصد جبکہ ڈیپ فریزرز کی برآمد پر 3.98فیصد ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولت دی جائے گی۔
برآمد کنندگان کو ڈیوٹی ڈرابیک کی فراہمی کا اطلاق یکم جون 2021ء سے کیا گیا ہے۔