صحافیوں کی دل آزادی پر معذرت خواہ ہوں قصوری

کالی بھیڑیں ہر محکمہ میں ہوتی ہیں، انکو بے نقاب کیا جائے گا۔


Online January 19, 2014
کالی بھیڑیں ہر محکمہ میں ہوتی ہیں، انکو بے نقاب کیا جائے گا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

PENANG, MALAYSIA: پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ صحافی برادری کی دل آزاری پر معذرت خواہ ہوں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتا اور صحافی برادری کا احترام کرتا ہوں، کالی بھیڑیں ہر محکمہ میں ہوتی ہیں، انکو بے نقاب کیا جائے گا۔ قصوری کا کہنا تھا کہ حکومت انتقام کی ہرحد سے گزر رہی ہے، سابق چیف جسٹس، سابق جرنیل سمیت دیگر افراد کیخلاف بھی آرٹیکل 6کا مقدمہ چلایا جائے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ سابق صدر معصوم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں