گندم اسمگلنگ پنجاب میں مارکیٹ غیر مستحکم آٹا مہنگا ہونیکا امکان

’’ پروگریسو ملرز ‘‘ نے آئندہ 72 گھنٹے میں آٹا تھیلا کی قیمت میں 30 تا 50 روپے اضافہ کرنے کاعندیہ دیدیا۔

’’ پروگریسو ملرز ‘‘ نے آئندہ 72 گھنٹے میں آٹا تھیلا کی قیمت میں 30 تا 50 روپے اضافہ کرنے کاعندیہ دیدیا۔فوٹو : فائل

پنجاب سے سندھ کی جانب گندم اور آٹے کی سپلائی بڑھنے سے اوپن مارکیٹ غیر مستحکم ہوگئی۔


لاہور میں گندم کی قیمت2050 ، راولپنڈی میں 2100 جبکہ رحیم یار خان میں قیمت 2020 روپے ہوگئی، فلورملنگ انڈسٹری کے اقلیتی گروپ '' پروگریسو ملرز '' نے آئندہ 72 گھنٹے میں آٹا تھیلا کی قیمت میں 30 تا 50 روپے اضافہ کرنے کاعندیہ دیدیا۔

چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمتوں کو نچلی سطح پر لانے کیلیے سرکاری گندم کا فلورملز کو اجرا شروع کیا جائے۔
Load Next Story