ایکسپریس نیوزکی ٹیم پرحملہ پیشرفت ہوئی نہ تحقیقاتی ٹیم بنی

ہمیشہ کی طرح صرف بیانات دینے کاسلسلہ جاری ہے لیکن عملی اقدام دوردور تک نظرنہیں آرہے۔

ہمیشہ کی طرح صرف بیانات دینے کاسلسلہ جاری ہے لیکن عملی اقدام دوردور تک نظرنہیں آرہے۔فوٹو:محمدنعمان/ایکسپریس،فائل

ہمیشہ کی طرح صرف بیانات دینے کاسلسلہ جاری ہے۔

پولیس ورینجرز کی سنجیدگی کااندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجا سکتاہے کہ ایکسپریس نیوزکے ملازمین پرفائرنگ کے واقعے کے دوسرے روزتفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ تحقیقاتی ٹیم بنی اورنہ ہی سربراہ کاتقرر کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب نارتھ ناظم آبادمیں میٹرک بورڈآفس کے قریب نامعلوم افرادنے ایکسپریس نیوزکی ڈی ایس این جی وین پرفائرنگ کرکے 3ملازمین کو شہید کردیا۔ واقعے کے دوسرے روزہفتے کوتفتیش میںکسی بھی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ پولیس ملزمان کاسراغ لگانے میں ناکام رہی۔


جائے وقوعہ پرلگے 5کیمرے توناکارہ ہی تھے لیکن قریب واقع ایک پٹرول پمپ پرلگے کیمروںکی فوٹیج حاصل کی گئی لیکن اس سے بھی کوئی مددنہیں مل سکی۔ دوسرے روزبھی واقعے کی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی اورنہ ہی کسی سرابرہ کاتقرر کیاگیا۔ تمام ترواقعات کے تناظرمیں پولیس ورینجرز حکام کی سنجیدگی کااندازہ بخوبی لگایاجا سکتاہے کہ وہ مقدمے کوحل کرنے میں کس قدردلچسپی رکھتے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح صرف بیانات دینے کاسلسلہ جاری ہے لیکن عملی اقدام دوردور تک نظرنہیں آرہے۔

 
Load Next Story