لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کا آڈٹ کرنے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کا آڈٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے نوٹس پر عمل درآمد روک دیا اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔


یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا جہانگیر ترین کے بزنس و فیملی اکاؤنٹس کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

جے ڈی ڈبلیو نے درخواست میں ایف بی آر سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے 21 مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا اور انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ مانگا، لیکن ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے ، لہذا آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے، جسے کالعدم قرار دیا جائے اور ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔
Load Next Story