وسیم اختر سمیت 7 ایم کیو ایم رہنما اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں بری

بری ہونے والے رہنماؤں میں رؤف صدیقی، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل


ویب ڈیسک June 08, 2021
بری ہونے والے رہنماؤں میں رؤف صدیقی، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل

اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم رہنما بری کردیے گئے۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے دائر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔

بری ہونے والے رہنماؤں میں رؤف صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور دیگر شامل ہیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اشتعال انگیز تقریر کیس؛ فاروق ستار، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر بری

فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ 7 ملزمان بری ہوئے ہیں، گزشتہ 6 سالوں سے مقدمہ چل رہا تھا، جو صرف تالیاں بجانے اور تقریر کروانے کا تھا، ہمارے خلاف اسی پسِ منظر کے دیگر مقدمات بھی ختم ہونے چاہئیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ 2016 میں اپنی پالیسی واضح کی، ہم تو الگ ہوگئے لیکن ان مقدمات کے ذریعے ہمیں اسی سے جوڑا جارہا ہے، اب لاپتہ گم شدہ کارکنان اور بے گناہ کارکنان کو باہر آنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |