کراچی میں خراب سی سی ٹی وی کیمرے درست کیے جائیں شرجیل میمن

عوام کے جائز کاموں میں کسی رکاوٹ کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی


Staff Reporter January 19, 2014
عوام کے جائز کاموں میں کسی رکاوٹ کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو:فائل

KARACHI: سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام ڈی ایم سیز اور میونسپل کمشنر اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر صفائی کے کام کو مکمل کروائیں۔

عوام کے جائز کاموں میں کسی رکاوٹ کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شہر میں خراب سی سی ٹی وی کیمروں اور اسٹریٹ لائٹس کی خرابیوں کو دور کیا جائے تاکہ اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی شرح میں کمی ہوسکے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو کراچی کے تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز اور میونسپل کمشنرز کے اجلاس کے دوران کیا،اس موقع پرایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اخترفاروقی بھی موجود تھے، صوبائی وزیرنے کہا کہ انھوں نے کراچی میں صفائی ستھرائی کی مہم کے حوالے سے 72 گھنٹے جو الٹی میٹم دیا تھا اب اس کی معیاد پوری ہوچکی ہے اوراب وہ کسی بھی وقت کسی بھی ڈسٹرکٹ میں سرپرائز وزٹ کریں گے اور شکایت ملی تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرینگے۔

انھوں نے تمام ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سیز اور میونسپل کمشنرز کو ہدایت کی کہ محکمے میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کی فوری فہرست جاری کی جائے اور جو ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں آرہے ہیں ان کو شوکاز نوٹسزجاری کیے جائیں۔ اس موقع پر انھوں نے ربیع الاول کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات پر افسران کی تعریف کی،اس موقع پر مختلف ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹرزاور میونسپل کمشنرز نے اپنے اپنے مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں